| رپورٹ: JKNSF مظفر آباد |
12 نومبر دن 2 بجے طبقاتی جدوجہد کے دفتر میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) اورپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام بالشویک انقلاب کی 98ویں سالگرہ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کو چیئر دلاور نے کیا اور مروت، مجتبیٰ، جمیل، امجدبٹ، احمد، ثاقب، نوید اسحاق اور راشد شیخ نے بالشویک انقلاب کی تاریخ،ثمرات اور اسباق پر تفصیلی بات کی۔ مقررین نے کہا کہ بالشویک انقلاب انسانی تاریخ کا اہم ترین واقعہ تھاجس کے ذریعے پہلی بار کرہ ارض کے چھٹے حصے پر روس کے صنعتی مزدوروں نے کسانوں اور مظلوم قومیتوں کو ساتھ ملاتے ہوئے بالشویک پارٹی کی قیادت میں زارشاہی اور سرمایہ داری کا تختہ الٹا اور مارکسزم کے نظریات کو عملی شکل میں ڈھالا۔آج ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ بالشویک انقلاب سے اسباق حاصل کرتے ہوئے محنت کشوں،نوجوانوں اور عوام کی دیگر پرتوں تک مارکسزم کے نظریات کو لے کر جایاجائے کیونکہ سوشلزم کے علاوہ دوسرا راستہ بربریت کی طرف جاتا ہے۔ سیمینار کا اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔