| رپورٹ: نعمان زاہد |
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی طرف سے 8 نومبر 2015ء کو فیصل آباد میں بالشویک انقلاب کی 98ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے انقلاب روس کے پوری دنیا کی سیاست اور معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا، سٹالنزم کے ابھار اور سویت یونین کے انہدام پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ محنت کشوں اور نوجوانوں نے ماضی کے واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے ایک نئی عالمگیر انقلابی قوت کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا۔ سیمینار کا باقاعدہ اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔