[رپورٹ: کامریڈ ضیاء]
مورخہ 13 اگست 2014ء کو نام نہاد آزادی کے حوالے سے بے روزگار نوجوان تحریک (BNT) کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت کامریڈ زاہد نے کی۔ اس موقع پر کامریڈ راشد، سجاد جمالی، اعجاز بگھیو، رمیز مصرانی اور دوسرے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے 14 اگست 1947ء کو ملنے والی آزادی کو نام نہاد آزادی قرار دیا اور برصغیر کے بٹوارے تاریخی اسباب بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی سامراج کو برصغیر کے محنت کشوں اور سپاہیوں کی انقلابی بغاوت کا سامنا تھا جسے زائل کرنے کے لئے مذہب کی بنیاد پر ہزاروں سال پرانی تہذیب کو چیر دیا گیا۔ آج اس خطے میں عوام کی زندگیاں چھ دہائیاں پہلے کی نسبت کہیں زیادہ کٹھن ہیں۔ روزگار، علاج، تعلیم، رہائش، خوراک اور دوسری بنیادی انسانی ضروریات تک آبادی کی اکثریت کو رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ آزادی نہیں بلکہ سامراجی غلامی کی بد ترین شکل ہے۔ آزادی صرف سامراج کے گماشتہ حکمران طبقے کو ملی ہے، لوٹ مار اور استحصال کی آزادی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس خطے کے محنت کش عوام تب آزادی ہونگے جب اس ظالم سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہو گا اور اس نظام کا خاتمہ صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ سیمینار کے آخر میں محنت کشوں کا عالمی گیت گایا گیا۔