فیصل آباد میں بیروزگار نوجوان تحریک کے کیمپ کا انعقاد

| رپورٹ: عمار یاسر |

مورخہ 13 جنوری 2017ء کو اعظم آباد چوک فیصل آباد میں بیروز گار نوجوان تحریک (BNT) کی طرف سے ایک رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا۔ اس حوالے سے پاکستان میں موجودہ بیروزگاری کی صورت حال اور BNT کے اغراض و مقاصد پر ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت بیروزگاروں کی تعداد میں ہر سال 15 لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ دن بھر نوجوانوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور BNT کے مطالبات سے مکمل اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے اس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ کیمپ میں انقلابی گیت بجتے رہے اور مختلف ساتھیوں نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر بات رکھی۔ کیمپ میں تقریباًپچاس نوجوانوں نے اپنا نام رجسٹر کروایا۔