[رپورٹ : کامریڈ عیسیٰ / کامریڈ سہیل]
مورخہ 19 اور 20 جنوری کو بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے میھڑ میں پی ایس ٹی ٹیسٹ کے دوران رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا جہاں میھڑ ، کے این شاہ، کانپور، سیتا روڈ، گوزو، کولاچی، قاضی عارف، رادھن اور گرد ونواح کے چھوٹے بڑے دیہاتوں سے نوجوان ٹیسٹ دینے گورنمنٹ ہائی اسکول میھڑ نمبر 1 میں جمع ہوئے، بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے کامریڈ نظام، سہیل، ماجد، آصف، خالد، احسان، منصور، ہوشو اور کامریڈ عیسیٰ نے شاندان مداخلت کرتے ہوئے 700 سے زائد لیف لیٹس تقسیم کئے اور بیروزگار نوجوانوں کی رجسٹریشن کی۔ کیمپ میں کامریڈز نے ’’جب تک جنتا بیروزگار رہے گی جنگ رہے گی جنگ رہے گی‘‘ کی نعرہ بازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو متوجہ کیا اور بڑی تعداد میں ٹیسٹ دینے آئے نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جس کے دوران کامریڈز نے بیروزگار نوجوانوں کو سرمایہ داری کی خرابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے راہ نجات سوشلسٹ انقلاب کو قرار دیااور مختلف ممالک کی مثال دیتے ہوئے انقلابی تحریک سے آگاہ کیا ۔ کیمپ پر تقریبا 300 سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ ایک بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بیروزگارنوجوان تحریک کے پروگرام کو سراہا اور جدوجہد میں شامل ہونے کا ساتھ عظم کیا۔