رپورٹ: سیف اللہ
مورخہ 15 ستمبر 2017ء کو انقلابی طلبہ محاذ (RSF) کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ’بلوچستان کی پہیلی اور سوشلسٹ متبادل‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے بلوچستان کے حوالے سے اِس نوعیت کی سیاسی و نظریاتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کو چیئر سیف اللہ نے کیا جبکہ بحث کا آغاز کرتے ہوئے امتیاز بلوچ نے بلوچستان میں جاری مختلف پراکسی جنگوں اور سامراجی لوٹ مار پر روشنی ڈالی اور بلوچستان کے قومی سوال کو بڑی خوبصورتی سے طبقاتی جبر و استحصال سے جوڑتے ہوئے بات رکھی۔ اس کے بعد عمر انجم، ثقلین شاہ، نوید، شرجیل اور دوسرے نوجوانوں نے بحث میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سوالات اور اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں عمر رشید نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے تمام تر بحث کو سمیٹا۔ سیمینار کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔