فیصل آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: بلوچ سٹوڈنٹس الائنس

مورخہ 23 اکتوبر2017 کو شام 6 بجے جی سی یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی اور پنجاب میڈیکل کالج کے بلوچ و پشتون طلبہ اور مقامی طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا مقصد قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کی گرفتاری اور ان پر ہونیوالے تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا تھا جو گزشتہ 16 دن سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔ ان پر امن طلبہ پولیس اور رینجرز نے بعد از تشدد گرفتار کر لیا تھا۔ مظاہرین نے صحافی برادری، سول سوسائٹی، ٹریڈ یونینز، طلبہ یونینز اور ہیومن رائٹس کے سرکردہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلوچ و پشتون طلبہ کی فوری رہائی اور دوبارہ بحالی کے لئے انکی آواز ذمہ داروں تک پہنچائیں ا ور حقوق کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔ پریس کلب فیصل آباد سے ضلع کونسل تک پرامن واک کی گئی اور طلبہ کی بحالی کے لئے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔