[رپورٹ: عمر شفیع]
راولاکوٹ میں 30 مارچ کو مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیاجس کا ایجنڈا ’’عورت اور خاندان‘‘ تھا۔ سکول میں کامریڈ عمر نے لیڈ آف دی۔ کامریڈ نے اپنی لیڈ آف میں خاندان کی مختلف شکلوں کے تاریخی پس منظر کے علاوہ بالشویک انقلاب کے عظیم رہنما لیون ٹراٹسکی کی کتاب ’’عورت اور خاندان‘‘ میں موجود آرٹیکلز، خطابات اور تجربات پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا سوشلسٹ انقلاب کے بغیر خواتین سمیت سماج کی تمام تر محکوم پرتوں کی آزادی کا حصول ناممکن ہے،سرمایہ دارانہ سماج میں عورت اور مرد کی برابری پر مبنی خاندان کی تشکیل ناممکن ہے، عورت کی نجات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان مادی اور معاشی بنیادوں کا خاتمہ نہ کیا جائے جو عورت کو محکومی اور جبر میں جکڑے ہوئے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ ٹراٹسکی کی تصانیف اس حوالہ سے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ سکول میں شریک کامریڈ کے سوالات کی روشنی میں کامریڈ کاشف، کامریڈ بشارت، کامریڈ حارث اور کامریڈ خلیل بابر نے بحث کو آگے بڑھایا جبکہ کامریڈ یاسر ارشاد نے تمام تر بحث کو سم اپ کیا۔ سکول کااختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔