رحیم یار خان میں ملک کے دیگر اضلاع کی طرح مطالبات کے حق میں بجلی کے بلز میں ناجائز ٹیکس ‘ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی اپیل پر ضلع بھر کے تمام دفاتر میں کلرکوں اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال ۔ دفتری نظام درہم برہم ‘ فائلیں بند پڑی رہیں ۔ تمام ملازمین صبح ہی سے دفتروں میں حاضری لگا کر ٹاؤن ہال میں ایپکا کے ہڑتالی کیمپ میں جمع ہونا شروع ہو گئے ۔ ہڑتالی کیمپ میں وفاقی وصوبائی حکومت کیخلاف مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی ۔ ریلی ٹاؤن ہال سے شروع ہو کر شاہی روڈ ‘ ریلوے چوک ‘ سبزی منڈی ‘ صادق بازار سے ہوتی ہوئی ٹاؤن ہال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا ‘ جنرل سیکرٹری محبوب خان ‘ سینئر نائب صدر غلام محمد اسلم ‘ پریس سیکرٹری ثناء اللہ ملک ‘ غلام مرتضیٰ ہندل ‘ راشد بخاری ‘ تحصیل کونسل کے صدر چوہدری محمد مقبول ‘ محکمہ تعلیم کے صدر چوہدری محمد امین ‘ جنرل سیکرٹری حسن چوہدری ‘ اعجاز رضوی ‘ پاپولیشن کے صدر عبدالقدیر شاہ ‘ میاں سلیم ‘ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے عمران ارشد ‘ حافظ رضوان نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس ‘ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ‘ یوٹیلٹی الاؤنس اور مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ اور پے اینڈ پنشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو ایپکا جلد سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کریگی ۔چوہدری بوٹا اور محبوب خان نے کہا کہ حکومت وقت کی ملازم کش پالیسیوں اور بے حسی سے ملازم اور محنت کش طبقے میں سخت بے چینی کی کیفیت پھیلی ہوئی ہے ملک میں کرپٹ ترین نظام ہے حکمرانوں کی آپس کی ڈرامائی لڑائی نے غریب طبقے کو مہنگائی اور بھوک افلاس میں دھکیل دیا ہے کلرکوں کے دیرینہ مسائل جوں کے توں ہیں حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور انہیں بھی ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے بجٹ کے موقع پر لاکھوں کلرک مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے گھیراؤ اور دھرنا دینگے۔
آرکائیوز
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
« مئی | ||||||
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |