لاہور: آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا مطالبات کیلئے دھرنا

| رپورٹ: ولید خان |
APCA protest in lahore (2)مورخہ 26 مارچ 2015ء کو آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے دیرینہ مطالبات کیلئے وزیرِ اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا۔ پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آئے کلرکوں کا جوش و جذبہ سے بھرپور دھرنا رات گئے تک جاری رہا۔ کلرکوں نے اپنے مطالبات کے مختلف بینرز اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقعہ پر ایپکا کے مرکزی صدر حاجی ارشاد نے کہا کہ ایپکا کی جدوجہد کی شاندار روایات ہیں اور محنت کش کے حقوق کی لڑائی میں ایپکا ہمیشہ ثابت قدم رہی ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی کلرک مہنگائی کے تناسب سے اپنی تنخواہوں  میں اضافہ کیلئے دھرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پچھلے سال ہونے والے معاہدہ کے مطابق اپنے کئے گئے وعدے بھی پورے کرے۔ جب تک ایپکا کی شنوائی نہیں ہو گی اور جائز مطالبات نہیں مانے جائیں گے ہم دن رات دھرنے میں بیٹھے رہیں گے۔
APCA protest in lahore (1)ایپکا کے دیگر مطالبات میں پچھلے سال وعدے کے مطابق 15 فیصد تنخواہوں میں اضافہ، 5 فیصد بقایہ جات، اس سال تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، صوبہ پختونخواہ کی طرح گریڈ میں اضافہ اور ٹائم سکیل پروموشن شامل ہیں۔ رات گئے حکومتی نمائندگان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے اور حکومت نے 15 دن کے اندرنوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔