فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول

[رپورٹ: رضوان اختر]
فیصل آباد میں 22 نومبربروز جمعہ ایک روزہ مارکسی سکول کا انقعا د کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے طلبہ سمیت 30 کامریڈز نے شر کت کی۔
سکول کا پہلا سیشن عالمی تناظر تھا جس کو چیئر کامریڈ عصمت نے کیا اور لیڈ آ ف کامریڈ رضوان نے دی۔ کامریڈ نے ا پنی لیڈ آ ف میں سرمایہ داری کے 2008ء سے شروع ہونے والے بحران کا تاریخی پس منظر اور وجوہات بیان کیں اور اس دوران ابھرنے والی محنت کشوں اور نوجوانوں کی انقلابی تحریکوں پر روشنی ڈالی۔ کا مر یڈ مجا ہد، کامریڈصفد ر، کامریڈ عمر، کامریڈ رحمان، کامریڈ وسیم شہزاد اور کامریڈ ارتقاء نے بحث میں حصہ لیا اور عالمی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سیشن کا سم اپ کامریڈ رضوان نے کیا۔
دوسرے سیشن کا موضوع اسلامی بنیاد پرستی تھا جس پر کامریڈ عثمان نے لیڈ آف دی، جبکہ کامریڈ مجاہد نے سیشن کو چیئر کیا۔ کامریڈ عثمان نے مذاہب کی تاریخ اور اسلا می بنیاد پرستی کے آغاز، ابھاراوراسکے سما ج پرپڑ نے والے اثرات بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں حکمران طبقات سماج پر اپنی حاکمیت قائم رکھنے اور محنت کش طبقے کی یکجہتی کو توڑنے کے لئے مذہبی بنیاد پرستی کو استعمال کررہے ہیں، مذہبی بنیاد پرستی کے نتیجے میں ہونے والی خونریزی کا خاتمہ محنت کش طبقے کی یکجہتی سے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اورسوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ کا مر یڈ ولیم، کامریڈ اختر منیر، کامریڈ نعمان، کامریڈارتقا، کامریڈ وسیم شہزاد اور کامریڈ عمر نے بحث میں حصہ لیا جس کے بعد کامریڈ عثمان نے سیشن کو سم اپ کیا۔ آخر میں انقلابی جوش و جذبے کے سا تھ ا نٹرنیشنل گا کرسکو ل کا اختتام کیا گیا۔