پلندری میں یوم مئی

[رپورٹ: کامریڈ ایاز رحیم]
پوری دنیا کی طرح پلندری میں بھی پی ۔ڈبلیو۔ڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام یوم مزدور انتہائی جو ش و خروش سے منایا گیا ۔تمام ملازمین اور مزدور تنظیموں نے مشترکہ طور پر ریلی نکالی جس میں تمام مزدورں نے بڑے جو ش و خروش سے حصہ لیا۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھ میں جھنڈے اور بینزز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا ’’سرمایہ داری مردہ باد، انقلاب زندہ باد‘‘۔ ریلی میں کامریڈوں نے زبردست نعرہ بازی کی۔ ریلی نے شہر کا چکر لگا کر پی ۔ڈبلیو۔ڈی ریسٹ ہاوس میں جلسہ کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ وحید نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مزدور تحریکیں چل رہی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب یہاں کا محنت کش طبقہ اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے کر ایسے سماج کی بنیاد رکھے گا جہاں کوئی کسی کا استحصال نہیں کر سکے گا۔ اس کے بعد کامریڈ عبدلواحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہم شکاگو کے محنت کشوں مزدورں کی جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے یہاں سوشلٹ انقلاب بر پا کریں گے۔ اس کے علاوہ صدر پی ڈبلیو ڈی آصف خان ،آفتاب احمد ،عاشق بٹ ،چوہدری فضل حسین ،افتخار ،سیلم محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔