رپورٹ: ضیاالدین
30 ستمبر 2018ء کو دادو میں انقلابی طلبہ محاذ (RSF) اور بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ پہلا سیشن عالمی و ملکی تناظر پر تھا جس پر رمیز مصرانی نے نہایت ہی خوبصورت لیڈآف دی اور سرمایہ دارانہ نظام کے عالمی بحران اور مستقبل کے تناظر پر روشنی ڈالی۔ اس سیشن میں چیئر کے فرائض منیر زؤنر نے سرانجام دئیے جب کہ کنٹریبیوشن کرنے والوں میں آصف بوک، راحیل اور زاہد شامل تھے۔ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سم اپ اعجاز بگھیو نے کیا ۔ دوسرے سیشن کا موضوع ’سوشلزم کیا ہے؟‘ تھا۔ اس پر لیڈ آف شاہزیب گوپانگ نے دی اور سوشلزم کے معاشی اور نظریاتی خدوخال پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور خیالی و سائنسی سوشلزم کے فرق کو بھی تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ اس ایجنڈا پر کنٹریبیوشن کرنے والوں میں اکرم، فیصل، ریاض حسین میتلو اور اعجاز بگھیو شامل تھے۔ جبکہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سیشن اور اسکول کا سم اپ صدام خاصخیلی نے کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔