دادو: تقسیم برصغیر کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

رپورٹ:  ضیا زؤنر

مورخہ 14 اگست 2018ء کو دادو میں بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کی جانب سے بے رحم آزادی اور تقسیم برصغیر کے 71 سال کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ موضوع پر بحث کا آغاز عمران زؤنر نے کیا۔ انہوں نے تفصیل سے برصغیر کے بے رحم بٹوارے کی وجوہات، محرکات اور مضمرات پر روشنی ڈالی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راحیل زؤنر نے ادا کیے۔اظہارِ خیال کرنے والے دیگر مقررین میں احسن جعفری اور حنیف مصرانی شامل تھے۔ جبکہ سوالات کی روشنی میں گفتگو کو سعید خاصخیلی نے سمیٹا۔ تمام مقررین نے حقیقی معاشی اور سماجی آزادی کے لئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔