رپورٹ: ذیشان بٹ
مورخہ 23 اپریل کو انقلابی طلبہ محاذ (RSF) اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیرِاہتمام ملتان میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیاجس میں شرکا نے مشال خان کے بہیمانہ قتل کی پُر زور مذمت کی اور مشال کے قاتلوں کو سرِعام پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر’نہ مذہبی جنگ نہ قومی جنگ، طبقاتی جنگ طبقاتی جنگ‘، ’مشال خان کے قاتلوں کو سرِعام پھانسی دو‘، ’مشال کے قتل کا انتقام! سوشلسٹ انقلاب‘ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے انتہا پسندی اور سرمایہ داری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مقررین نے کہا کہ مشال کا قتل مزدوروں، محنت کشوں اور طلبہ کے حقوق کا قتل ہے۔ اس موقع پر مشال کا قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طلبہ اور محنت کشوں کے حق میں اُٹھنے والی ہر آواز کو مذہبی انتہا پسندی سے دبایا جاتا ہے لیکن سرمایہ داروں اور حکمران ٹولے کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ اس موقع پر ندیم پاشا ایڈوکیٹ، طارق چوہدری، ذیشان شہزاد، اسلم انصاری، سمیر اختر، نوشیر خان، شناور، اُسامہ، ذیشان بٹ، مجاہد پاشا، فہد، زین نقوی، احمد جہانزیب، نسیم بھٹی، عمیر، جنید اوردیگر نے مظاہرے سے خطاب کیا۔