رپورٹ: رمیز مصرانی
مورخہ 5 مارچ 2017ء کو دادو میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جو دو نکاتی ایجنڈا پر مشتمل تھا۔ پہلا سیشن جدید سرمایہ داری نظام کا بحران پر تھا جس کو چیئر راحیل نے کیا جب کہ لیڈ آف دیتے ہوئے حفیظ نے ترقی یافتہ ممالک میں سرمایہ داری کے بحران، زائد پیداواری صلاحیت اور شرح منافع کی گراوٹ پر روشنی ڈالی۔ بحث میں راشد اور حنیف نے بھی حصہ لیا اور صدام خاصخیلی نے سیشن کو سم اپ کیا۔
دوسرا سیشن پاکستان تناظر پر تھا جس کو چیئر کامریڈ راجہ نے کیا جب کہ لیڈ آف دیتے ہوئے رمیز نے پاکستان میں محنت کشوں کے حالات، معاشی کیفیت، سماجی گراوٹ، انتشار، ریاست کے بحران ، دہشت گردی اور دوسرے پہلووں پر روشنی ڈالی۔ بحث میں خادم، اکرم اور صدام نے بھی حصہ لیا اور اعجاز نے سیشن اور سکول کو مجموعی طور پر سم اپ کیا۔











