| رپورٹ: ارسلان شانی |
ہجیرہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کی اسلامیہ کالج اور ڈگری کالج میںیونٹ سازی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جے کے این ایس ایف کے مرکزی چیف آرگنائزر تنویر انور، ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل اسماعیل، این ایس ایف ہجیرہ کے رہنما ارسلان شانی و صدام حسین نے خصوصی شرکت کی۔ ڈگری کالج کی یونٹ سازی میں فرحان الیاس صدر، عدنان خان نائب صدر، ارسلان فرید جنرل سیکرٹری، ثوبان احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عابد لطیف آرگنائزر، مدثر حنیف سیکرٹری نشرع اشاعت، عامر لطیف سیکرٹری مالیات جبکہ شفقت محمود جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔اسلامیہ کالج میں مبشر ادحاق فیضی صدر، انیس خان سیکرٹری جنرل، دانش خان نائب صدر، باسط خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد عادل آرگنائزر، عتیق احمد خان سیکرٹری مالیات جبکہ ذیشان خان سیکرٹری نشرواشاعت مقرر ہوئے۔نو منتخب کابینہ سے مرکزی چیف آرگنائزر تنویر انور نے حلف لیا۔