| رپورٹ: عمر شاہد |
گیپکو ملازمین کے احتجاج پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، برطرف 51 اسسٹنٹ لائن مینوں کو فوری طور پر بحال کرکے مزدوروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ختم کی جائیں۔پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی مرکزی قیادت چیئرمین نذرمینگل، وائس چیئرمین غفران احد، جنرل سیکرٹری قمرالزماں خاں، سیکرٹری اطلاعات عمر شاہد، جوائنٹ سیکریٹری چنگیز ملک، فنانس سیکریٹری ماجد میمن نے تھانہ ماڈل ٹاون گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے گیپکو ملازمین کی کنٹریکٹ ورکرز کو مستقل کیا جانے کے مطالبے اور 51 مستقل کئے گئے اسسٹنٹ لائن مینوں کو برطرف کرنے کے عمل کے خلاف واپڈا ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر تشدد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسکو مزدوروں کے خلاف کھلی جارحیت قراردیا ہے۔ پی ٹیِ یو ڈی سی کی مرکزی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور احتجاجی ملازمین پر تشدد کرانے والے پولیس اور انتظامیہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔