دادو میں بالشویک انقلاب کی 99ویں سالگرہ پر سیمینار

| رپورٹ: کامریڈ سجاد جمالی |

مورخہ 6 نومبر 2016ء کو دادو میں بیروزگار نوجوان تحریک اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے اکتوبر بالشویک انقلاب 1917ء کی سالگرہ منائی گئی جس میں نوجوانوں اور محنت کشوں کی بھرپور شرکت رہی۔ سیمینار میں موجودہ عالمی و ملکی صورتحال اور سوشلسٹ انقلاب کا تناظر زیر بحث رہا۔ پروگرام کے مہمان خاص کامریڈ محمد موریل پنہور رہنما ہائی ویز لیبر یونین و صدر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین دادو، راجہ رفیق پنہور رہنما پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن دادو اور کامریڈ انور پنہور صدر پاکستان ٹریڈ یونین ڈفینس کمپئین سندھ تھے۔ خطاب کرنے والوں میں کامریڈ حنیف مصرانی، کامریڈ راشد، کامریڈ شاہ زیب، کامریڈ اعجاز بگھیو اور رمیز مصرانی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بالشویک انقلاب کی روایات ابھی تک مٹی نہیں، مارکس کا نام سرمایہ داروں کی بڑی کوششوں کے باوجود دنیا سے مٹ نہیں پایا ہے، دنیا کے آگے اب سوشلزم یا بربریت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ سیمینار کو چیئر کامریڈ حفیظ نے کیا اور سم اپ کامریڈ انور پنہور نے کیا۔ پروگرام کے آخر میں مزدوروں کا عالمی گیت گایا گیا اور کیک کاٹنے کے بعد محفل کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔