| رپورٹ: JKNSF مظفرآباد |
مورخہ 08 ستمبر کو جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے زیر اہتمام چہلہ بانڈی مظفرآباد میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور خونریزی کے خلاف مشعل بردار احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس روز دن 11 بجے سے لیکر شام 07 بجے تک JKNSF کے نوجوانوں نے اپر چہلہ بانڈی پٹرول پمپ کے سامنے کیمپ لگائے رکھا جس میں لاؤڈ سپیکر پر ریلی کی کمپئین ہوتی رہی اور پورا چہلہ بانڈی انقلابی ترانوں سے گونجتا رہا۔ شام 07 بجے ریلی کا باقاعدہ آغاز اپر چہلہ بانڈی پٹرول پمپ کے سامنے سے ہوا۔ دوران ریلی نوجوانوں نے مہنگائی، غربت، بیروزگاری، دہشت گردی، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری خونریزی کے خلاف اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے بہادر نوجوانوں، محنت کشوں اور عوام کے حق میں نعرے بازی کی۔ چہلہ چوک میں پہنچ کر ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی۔ سابق صدر JKNSF راشد شیخ، خواجہ جمیل مرکزی جنرل سیکرٹری، عصمت عابد مرکزی نائب صدر، مجتبیٰ خواجہ سٹی صدر، اویس علی سابق مرکزی جنرل سیکرٹری، فیصل راٹھور یونیورسٹی یونٹ صدر، مرکزی راہنما اوسما، عدیل کیانی صدرنو منتخب کابینہ چہلہ یونٹ اور دیگر نے جلسہ گاہ میں نوجوانوں سے اس خطے کی موجودہ صورتحال، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری نوجوانوں اور محنت کشوں کی موجودہ تحریک، ریاستی دہشت گردی اور مسائل کے حل کے حوالے سے خطاب کیا۔ مروت راٹھور ضلعی صدر نے اسٹیج سیکرٹر ی کے فرائض سر انجام دئیے۔ اس کے بعدفیصل راٹھور نے چہلہ یونٹ کی نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا جس کے مطابق شہزادجگوال آرگنائزر، عدیل کیانی صدر، حمزہ مغل سینئر نائب صدر، وقاص اعوان نائب صدر، ریاض مغل جنرل سیکرٹری، انس مغل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مدثر اعوا ن سیکرٹری مالیات، ظہیر مغل ڈپٹی سیکرٹری مالیات اورابراہیم ہاشمی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ نو منتخب کابینہ کا حلف مرکزی جنرل سیکرٹری JKNSF خواجہ جمیل نے لیا۔ بعد ازجلسہ نومنتخب کابینہ چہلہ یونٹ کی میٹنگ بھی کی گئی جس میں نو منتخب صدر چہلہ یونٹ عدیل کیانی اور راشد شیخ نے مستقبل کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔