| رپورٹ: عامر سہیل |
مورخہ 07 ستمبر کو جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے سٹی کنونشن کا انعقاد پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد کے ہال میں کیا گیا جس میں100سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ کنونشن میں ’’موجودہ مسائل اور نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر بحث کی گئی۔ عصمت عابد مرکزی نائب صدر، مروت راٹھورضلعی صدر، اویس علی سابق مرکزی جنرل سیکرٹری، فیصل راٹھور یونیورسٹی یونٹ صدر، عاصم مغل اور دیگر نے نوجوانوں سے خطاب کیا جبکہ کالج یونٹ کے جنرل سیکرٹری عامر سہیل نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ اس کے بعدعامر سہیل نے سٹی یونٹ کی نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا جس کے مطابق شاہد لطیف چیف آرگنائزر، مجتبیٰ خواجہ صدر، نوید چوہان سینئر نائب صدر، ذوہیب شاہ جنرل سیکرٹری، عاصم مغل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حامد خان چیئرمین سٹڈی سرکل، فیضان سلہریا سیکرٹری اطلاعات، الیاس آکاش سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔ نو منتخب کابینہ سے حلف سابق مرکزی جنرل سیکرٹری JKNSF اویس علی نے لیا۔ بعد از پروگرام کالج ہال سے کا لج گیٹ تک انڈین مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کالج گیٹ پر نو منتخب صدر سٹی یونٹ JKNSF مجتبیٰ خواجہ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔