مظفر آباد میں مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: عصمت عابد |

مورخہ 14 اگست 2016ء بروز اتوار دن 11 بجے طبقاتی جدو جہد آفس پلیٹ مظفرآباد میں ایریا مارکسی  سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول ایک ہی سیشن ’جنوبی ایشیا کا تناظر‘ پر مشتمل تھا۔ سیشن کو چیئر نوید اسحاق نے کیا اور کامریڈ اویس نے جنوبی ایشیا کے ممالک کی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال پر تفصیل سے بات رکھی۔ عصمت عابد، خواجہ مجتبیٰ اور مروت راٹھورنے بھی بحث میں حصہ لیا اور کامریڈ راشد نے سوالات کی روشنی میں سکول کا سم اپ کیا۔ سکول میں کامریڈز نے برصغیر کی خونی تقسیم اور نام نہاد آزادی پر بھی روشنی ڈالی۔ محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر اسکول کا اختتام کیا گیا۔