صادق آباد میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کو منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔تحصیل صادق آباد کے مزدوروں کی ریلی کا آغازصبح 8بجے فوجی فرٹیلائیزر کمپنی ماچھی گوٹھ کے گیٹ نمبر 1سے کیا جائے گا۔جمال دین والی شوگرملز،فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے مزدور ٹی چوک پر ریلی سے ملیں گے۔واپڈا،ہائی وے،ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،رکشہ یونین سمیت دیگر یونیزغوثیہ چوک صادق آباد سے ریلی میں شامل ہونگے جہاں سے ریلی شہر کی طرف 9بجے روانہ ہوگی۔10بجے بھٹو شہید چوک میں یوم مئی کے سلسلہ میں جلسہ عام ہوگا۔جس میں مزدور راہنما مزدور تحریک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی وائس چئیرمین قمرالزماں خاں کی صدارت میں تحصیل بھر کی مزدور تنظیموں کے نمائندگان،راؤ طاہر علی جنرل سیکریٹری ایمپلائیز یونین سی بی اے فوجی فرٹیلائیزرکمپنی بیگنگ اینڈ لوڈنگ کنٹریکٹرز،ملک غلام رسول صدر،الصداقت ایمپلائیز یونین سی بی اے جمالدین والی شوگرملز یونٹ نمبر2بخش آباد، فاطمہ فرٹیلائیزر ایمپلائیز یونین کے صدر شاہد مسعودعباسی، ہائی وے یونین کے چئیرمین حبیب احمد چانڈیہ ،وائس چئیرمین ،رکشہ یونین کے صدرمحمد حنیف،نائب صدر محمد حفیظ،جنرل سیکریٹری رانا محمد شوکت،ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے ڈاکٹر لیاقت چوہان،پنجاب ڈسپنسر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ ظہیر احمد،لیب ٹیکنیشن ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد، فروٹ رہڑی یونین کے صدر محمد شریف ،انقلابی سینٹری ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکریٹری ظفر حسین ،واپڈا سینٹرل یونین کے وحید بٹ،پنٹرز یونین کے سیکریٹری اطلاعات عباس تاج،ہندو پنچائت کے شری گوردن رام چوہان سمیت دیگر مزدورو راہنماؤں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میںیوم مئی کے تمام انتظامات کا جائیزہ لے کر ان کو حتمی شکل دی گئی۔ دریں اثناء یوم مئی آرگنائیزنگ کمیٹی کے چئیرمین رانا شوکت علی ،محمدحنیف،محمد حفیظ ،حافظ شبیر احمد،گوردن رام چوہان ،حبیب احمد چانڈیہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تمام مزدور تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز متحرک کردار ادا کررہی ہیں اور یوم مئی کی تمام تقریبات کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
آرکائیوز
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
« مئی | ||||||
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |