| رپورٹ: آصف اوٹھو |
مورخہ 5 جون 2016ء کو شدید گرمی کے باوجود کے این شاہ میں شاندار ایک روزہ ایریا مارکسی اسکول رکھا گیا جس میں 30 سے زائد محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اسکول دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں ’قومی سوال اور مارکسی بین الاقوامیت‘ کے موضوع پر لیڈ آف رشید بگھیو نے دی اور سیشن کو چیئر اعجاز ببر نے کیا۔ اعجاز بگھیو، سہیل اور ماجد نے بحث میں حصہ لیا اور سیشن کاسم اپ صدام خاصخیلی نے سوالات کی روشنی میں کیا۔
دوسرا سیشن ’ریاست اور انقلاب‘ کے موضوع پر مبنی تھا جس پر لیڈ آف عیسیٰ نے دی اور سیشن کو چیئر آصف اوٹھو نے کیا۔ موضوع پر مزید بحث میں اعجاز ببر، رمیز مصرانی اور اعجاز بگھیو نے حصہ لیا۔ آخر میں سیشن کا اور مجموعی طور پر اسکول کا سم اپ کامریڈ انور پنہور نے کیا اور انقلابی جذبات سے محنت کشوں کا انٹرنیشنل گیت گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔