راولاکوٹ میں مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: حسیب احسن |

مورخہ 17 جون 2016ء کو راولاکوٹ میں ایریا مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول مجموعی طور پر دو موضوعات پر مشتمل تھا۔ پہلا موضوع ’’ قومی سوال اور مارکسی بین الاقوامیت‘‘ تھا جس پر لیڈ آف کاشف رشید نے دی جس میں قومی ریاست کے ظہور پر مارکس،اینگلز کے عہد سے لے کر موجودہ عہد تک کے ارتقا اور قومی سوال پر مارکسی اساتذہ کی پوزیشن کو واضح کیا گیا۔ اس سیشن میں کامریڈ خلیل بابر،التمش تصدق،حسیب احسن، شاہد اکبر،دانیال عارف، واجد خان، رضوان نور اور دیگر نے سوالات کی روشنی میں مداخلت کی۔ آخر میں پہلے سیشن کا کاشف نے تمام سوالات کے جوابات کے ساتھ اختتام کیا۔ اس کے بعد دوسرے اور تنظیمی سیشن پر بشارت علی نے لیڈ آف میں موجودہ صورتحال میں تنظیم کے کردار پر روشنی ڈالی اور تنظیم کی بڑھوتری کے لئے تجاویز رکھیں۔ اس کے بعد تمام برانچز کی مفصل رپورٹس پیش کی گئیں اور آئندہ ہفتے کو ’’بائیں بازو کا کمیونزم ایک طفلانہ بیماری‘‘ پر ایک اور سکول کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انٹرنیشنل کے ساتھ سکول کا با ضابطہ اختتام کیا گیا۔