| رپورٹ: PTUDC لاہور |
مورخہ 3 جون بروز جمعہ ،پنجاب ٹیچرز یونین (PTU) کے اللہ بخش قیصر اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوا۔ پنجاب بھر سے ٹیچرز اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں ۔چند روز پہلے سید سجاد کاظمی کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی دھرنے پر موجودہ قیادت اور مظاہرین کا موقف ہے کے وہ مذاکرات اساتذہ کو لالی پاپ دینے کے مترادف تھے اور دباؤ کو زائل کرنے کے لئے مطالبات تسلیم کرنے کا ناٹک کیا گیا تھا، لہٰذا اب یہ احتجاجی دھرنا نجکاری کیخلاف منظم کیا گیا ہے اور حکومت کی طرف سے نجکاری کے خاتمے کے ٹھوس اور واضح اعلان کے بغیر ختم نہیں کیا جائے گا۔ نجکاری کے علاوہ سکیل اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات بھی شامل ہیں۔ دھرنے میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے کارکنان بھرپور شرکت کررہے ہیں اور پہلے روز بڑے پیمانے پر لیف لیٹ تقسیم کیا گیا جس میں نجکاری کے خلاف انقلابی لائحہ عمل اور پروگرام پیش کیا گیا ہے۔