دادو میں ایک روزہ مارکسی اسکول

| رپورٹ: کامریڈ سجاد |

مورخہ 22 مئی 2016ء کو دادو میں شدید گرمی کے باوجود ایک روزہ مارکسی اسکول منعقد کیا گیا۔ اسکول دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن کا موضوع ’مارکسزم اور مذہب‘ تھا جس پر بحث کا آغاز راحیل نے کیا۔ سیشن کو چیئر شاہ زیب نے کیا۔ اس سیشن میں حنیف مصرانی، صدام خاصخیلی اور راشد نے اظہار خیال کیا جبکہ اعجاز بگھیونے بحث کو سمیٹتے ہوئے سیشن کو سم اپ کیا۔ دوسرا سیشن ’نوجوانوں کے آج کے عہد میں مسائل‘ پر تھا، رمیز مصرانی نے اس سیشن میں بحث کا آغاز کیا۔ سیشن کو چیئر کاشف نے کیا۔ سیشن میں حفیظ اور دوسرے ساتھیوں نے بحث کو آگے بڑھایا جب کہ امین جمالی نے بحث کو سمیٹا۔ سکول کا اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔