| رپورٹ: اویس قرنی |
24 اپریل 2016ء بروز اتوار راولپنڈی پریس کلب میں طبقاتی جدوجہد شمالی پنجاب ریجن کی کانگریس کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹک، جنڈ، فتح جنگ، چکوال، ایبٹ آباد، واہ کینٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد سے 130 کامریڈز نے شرکت کی۔ کانگریس کا ایجنڈا پاکستان تناظر تھا جس پر کامریڈ لال خان نے لیڈ آف دی اور کامریڈ آصف رشید نے سیشن چیئر کو کیا۔ کامریڈ لال خان نے پاکستان کی موجودہ صورتِ حال اور عالمگیر تبدیلیوں کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات پر بحث کی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات اور کنٹری بیوشنزکے سیشن میں کامریڈ سہیل، کامریڈ عمار اور دیگر نے سوالات کی روشنی میں بحث میں اضافہ کیا۔ کامریڈ ظفر نے سرمایہ داری کے گہرے ہوتے ہوئے بحران اور محنت کشوں کی تحریک میں انقلابی تنظیم کے کردار اور اس کے عالمگیر سوشلسٹ نظریات کی اہمیت پر زور دیا اور ریجنل کمیٹی کی سلیٹ پیش کی گئی جس کے حق میں تمام ممبران نے متفقہ طور ووٹ دیا۔ اس کے بعد کامریڈ لال خان نے سوالات کی روشنی میں سیشن کا سم اپ کیا۔ اس کے بعد کانگریس کا باقاعدہ اختتام محنت کشوں کے عالمی ترانے سے کیا گیا۔