سندھ بھر میں یوم مئی 2016ء کی تیاریاں جاری

| رپورٹ: کامریڈ ضیاء |

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے تمام ملک کی طرح سندھ کے کئی شہروں اور قصبوں میں یوم مئی کی ریلیاں اور جلسے کیے جائینگے۔

دادو
دادو میں یوم مئی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ یکم مئی صبح کو ہائی ویز لیبر ہال سے لطیف لیبر ہال تک محنت کشوں کی ریلی نکالی جائیگی۔ بعد میں لطیف لیبر ہال میں جلسہ کیا جائیگا جس سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین کے محمد موریل پنہور، واپڈا ہائیڈرویونین کے محمد وریل میرانی، نظیر پنہور، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے راجہ رفیق پنہور، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عنایت جمالی، تعلقہ میونسپل ایمپلائیز یونین کے عباس سہاگ، روڈوا (رکشہ یونین) کے عباس علی وگھیو، لوئر اسٹاف ایجوکیشن کے حاجن پنہور، ہوٹل مزدور یونین کے غلام قادر انڑ، بیڑی مزدور یونین کے دوست علی زؤنر، سندھی ادبی سنگت کے ضمیرکوریجو اور دوسرے محنت کش رہنما خطاب کریں گے۔

سکھر
سکھر میں یوم مئی پر مختلف ٹریڈ یونینز کی مشترکہ ریلی نکالی جائیگی، جو صبح 9 بجے حرا میڈیکل سینٹر سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر چوک پہنچے گی۔ وہاں جلسہ کیا جائیگا۔ جس سے واپڈا ہائیڈرولیبر یونین سکھر ریجن کے صدر سید زاہد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ولی محمد لغاری، ایریگیشن یونین سکھر کے صدر خادم حسین کھوسہ، پی ٹی سی ایل یونین کے صدر اشرف غزالی، پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما احسن جعفری اور دوسرے رہنما خطاب کریں گے۔

شہداد کوٹ
شہدادکوٹ میں یوم مئی کی ریلی شہدادکوٹ لیبرہال سے کوٹو موٹو چوک تک نکالی جائیگی جس میں شہدادکوٹ ٹریڈ یونین مزدور فیڈریشن، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، سران ورکرز یونین، رائس ملز یونین، بیڑی ورکرز یونین، انقلابی ہاری جدوجہد کے ساتھ ساتھ 20 محنت کش تنظیموں کے کارکنان شریک ہونگے۔ وہاں جلسے میں محنت کش رہنما کامریڈ غلام اللہ سیلرو، کامریڈ عرص سیلرو، قربان سومروہ، گل جان بروھی، کامریڈ وہاب پندھرانی، کامریڈ سکندر سیلرو، کامریڈ ستار مگنھار، کامریڈ قادر بخش سیلرو، کامریڈ طارق کھاوڑ، قاضی محسن، کامریڈ سرفراز چھلگری اور دوسرے رہنما خطاب کرینگے۔

خیرپور میرس
خیرپور میرس میں بھی یوم مئی پر مختلف ٹریڈ یونینوں کا مشترکہ جلسہ 30 اپریل کے شام کو پھول باغ کے مقام پر کیا جائے گا جس سے لالا رضا درانی، امجد لاشاری، امان اللہ جاگیرانی، حمزعلی جلبانی، منظور عباسی، محمد بخش سیال، عارب کھوسہ، سعید خاصخیلی، شہباز پھلپوٹہ اور فاتح میرانی خطاب فرمائینگے۔

ٹھری میر واہ
ٹھری میرواہ میں یوم مئی پر جلسہ کیا جائیگا جس سے مختلف ٹریڈ یونینوں کے رہنما خطاب فرمائینگے جن میں شرجیل شر، منظور دستی، دیدار شر، غلام حیدر خاصخیلی شامل ہیں۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں بھی یوم مئی پر بچھیر روڈ سے مزدور اتحاد نواب شاہ، پی ٹی یو ڈی سی، واپڈا ہائڈرو یونین کی ریلی نکالی جائیگی جو پریس کلب نواب شاہ جاکر ختم ہوگی۔ وہاں جلسہ کیا جائیگاجس سے مزدور اتحادکے صدر حنیف لاکھو، اعجاز شیخ، وزیر رند، صدام خاصخیلی اور بشیر لاکھو خطاب کریں گے۔

خیرپور ناتھن شاہ
خیرپور ناتھن شاہ میں بھی یوم مئی پر ریلی نکالی جائیگی جو بلوچ پیٹرول پمپ سے شروع ہو کر پریس کلب کے این شاہ تک پہنچے گی۔ وہاں جلسہ کیا جائے گا۔ جس سے محنت کش رہنما خطاب کریں گے۔ اس ریلی میں حمالی مزدور یونین، بھٹہ مزدور یونین، رائس ملز مزدور یونین کے محنت کش شریک ہونگے۔ اس سے عیسیٰ چانڈیو، اعجاز ببر، آصف لاکھیر، ماجد بگھیہ، وزیر گاڈھی خطاب کریں گے۔

قاضی احمد
یوم مئی پر قاضی احمد میں بھی محنت کشوں کی ریلی ناز باغ سے پریس کلب تک نکالی جائے گی جس میں واپڈا ہائیڈرویونین، رازا مزدور اور تعلقہ میونسپل کے محنت کش شریک ہونگے۔ پریس کلب پر جلسہ کیا جائے گا جس سے سکندر خاصخیلی، یار محمد لاکھو، وارث بوزدار، اعجاز بگھیہ خطاب فرمائینگے۔

جوہی
یوم مئی پر جوہی میں پی ٹی یو ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی جس میں حجام مزدور یونین، درزی مزدور یونین اور تعلقہ میونسپل مزدور یونین کے محنت کش شریک ہونگے اور وہاں جلسہ بھی کیا جائے گا جس سے عزیز اللہ سومرو، انور سیال، شبیر رستمانی، خادم کھوسہ، امین لغاری، سائیں بخش رند، رزاق رند اور حنیف مصرانی خطاب کریں گے۔