| رپورٹ: JKNSF |
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے زیر اہتمام کھائیگلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سٹی یونٹ کھائیگلہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ارباز گلشن صدر، نقاش منشاد جنرل سیکرٹری، میشال خان آرگنائزر، عامر خان نائب صدر، یاسرلطیف ڈپٹی جنرل سیکرٹری، زاہد چیئرمین سٹڈی سرکل، اونیب سیکرٹری نشرواشاعت، طارق ایوب سیکرٹری مالیات، یاسر ارشاد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایڈیٹر عزم دانیال عارف، ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت وقاص بشیر، رہنما جے کے این ایس ایف ڈگری کالج عبید زبیر، نومنتخب صدر سٹی یونٹ ارباز گلشن نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نوجوانوں کو منظم کرنے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کی ریاستیں کشمیری عوام پر جبر و استحصال مسلط کئے ہوئے ہیں، اُس پار AFSPA کی آڑ میں بھارتی فوج محنت کشوں اور نوجوانوں کی تحریکوں کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم ایک سوشلسٹ انقلاب کر کے ہی تمام تر ظلم، جبر اور بربریت کا بدلہ لیں گے جوکہ جموں کشمیر اور پوری دنیا پر سے پسماندگی، قومی محرومی، تعصبات اور دیگر اذیتوں کا خاتمہ کرے گا۔