اسلام آباد میں بالشویک انقلاب کے حوالے سے لیکچر کا انعقاد

| رپورٹ: سرفراز احمد |

مورخہ 8 نومبر کو اسلام آباد میں ’بالشویک انقلاب اور موجودہ حالات سے اسکی مطابقت‘ کے موضوع پرایک لیکچر کا انعقاد پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کی جانب سے کیا گیا۔
Bolshevik Day 2015 in Islamabad - Copy سرفرار نے چیئر کے فرائض سر انجام دیے اور اویس قرنی نے پچھلی صدی کے اس عظیم انقلاب کا پس منظر بیان کیا اور اس میں لینن اور ٹراٹسکی کے کردارکی وضاحت کی۔ انہوں نے ان عوامل کی بھی نشاندہی کی جس کی وجہ سے اس عظیم انقلاب کی راہیں ہموار ہوئیں اور لینن کے مشہور زمانہ اپریل تھیسس کی وضاحت بھی کی۔ انہوں نے بالشویک انقلاب کی حاصلات، سٹالنزم کے ابھار اور سوویت یونین کے انہدام کی وجوہات کا بھی تذکرہ کیا۔ اس کے بعدعالمی تناظر کے ساتھ بالشویک انقلاب کی مطابقت اور پوری دنیا میں طلبہ تحریکوں پر بات رکھتے ہوئے واضح کیا کہ کس طرح بالشویک انقلاب سے سیکھتے ہوئے پاکستان، ایشیا اور پوری دنیا میں سوشلزم کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔عمر، احمرعلی اور اسد خان نے بحث کو آگے بڑھایا۔ ظفر اللہ نے سوالات کی روشنی میں لیکچر کو سم اپ کیا جس کے بعد محنت کشوں کا عالمی ترانہ گایا گیا۔