| رپورٹ: زین العابدین |
16 ستمبر کو پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے زیر اہتمام ناصر باغ لاہورمیں پہلے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا آغاز صبح 11 بجے ہوا اور شام 6 بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران قریب واقع تعلیمی اداروں مثلاً گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،پنجاب یونیورسٹی،نیشنل کالج آف آرٹس،ایم اے او کالج،اسلامیہ کالج سول لائنز، کے طلبہ وقفے وقفے سے کیمپ کا دورہ کرتے رہے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے نمائندوں نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ واپڈا ہائیڈرویونین کے کارکنوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔
کیمپ کے دوران ناصرباغ کے نواح میں واقع تمام تعلیمی اداروں کے باہر PYA کا لیف لیٹ بھی طلبہ اور نوجوانوں میں تقسیم کیا گیا۔پورے دن میں 40 نوجوانوں نے خود کو بطور PYA ممبر رجسٹرکروایا۔ کیمپ وزٹ کرنے والے طلبہ سے PYA کے نمائندوں نے PYA کے اغراض و مقاصد، پاکستان میں زوال پذیر طلبہ سیاست کی بحالی اور آج کے عہد میں طلبہ سیاست کی ضرورت کے حوالے سے بات چیت کی۔آنے والے دنوں میں PYA لاہور کے دوسرے علاقوں میں بھی رجسٹریشن کیمپ منعقد کرے گی۔