رپورٹ:کامریڈعامرلطیف:-
آل پاکستان پروگریسویوتھ الائنس کاقیام طلبا تحریک میں لمبے عرصے کے ٹھہراؤکے بعد ایک تازہ ہواکے جھونکے کے مانندتھا۔طلبا کے مسائل اوران کے حقیقی حل کیلئے گہرے تجزیے اوربین الملکی سطح پر ترقی پسندطلباء تنظیموں کے ساتھ بحث وتمحیص کے بعد APPYAکاقیام وقت کی ناگزیرضرورت تھاجس کو محسوس کرتے ہوئے طلباء تنظیموں میں موجودانقلابی عناصرنے اس کابیڑہ اٹھاکراس کو نظریاتی بنیادوں پرایک جامع انقلابی پروگرام اور حکمت عملی کاخاکہ فراہم کرکے اس کوٹھوس عملی بنیادیں فراہم کیں۔APPYAکی مرکزی قیادت جوکہ پاکستان کی سطح پر موجود ترقی پسندطلبا تنظیموں کے مرکزی عہدے داروں پر مشتمل ہے نےAPPYAکے پیغام کو پورے ملک کے طلباء کی وسیع پرتوں تک پھیلانے کیلئے اس انقلابی قافلے نے ملک گیردورے کے پروگرام کوحتمی شکل دی ۔
لیہ میں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ‘بے روزگارنوجوان تحریک اوریوتھ فارانٹرنیشنل سوشلزم نے لیہ سے تعلق رکھنے والے مختلف ترقی پسندطلباتنظیموں کے عہدے داروں کے ساتھ12اپریل بروز جمعرات صبح10بجے ایک میٹنگ کااہتمام کیا۔میٹنگ کااہتمام صغریٰ رحمن ہسپتال لیہ میں کیاگیاتھا ۔بحث کاآغازکرتے ہوئے بے روزگارنوجوان تحریک کے مرکزی آرگنائزراورAPPYAکے مرکزی عہدے دارکامریڈراشدخالدنے عالمی معاشی وسیاسی صورتحال کے تناظرمیں نوجوانوں کے کردارپرمفصل بات رکھی۔جس کے بعد وقفہ سوالات تھا طلباکی طرف سے تنقیدی اندازمیں سوالات کی بھرمارنے یہ ثابت کیاکہ موجودہ سیاسی حبس میں طلبا میں بے چینی اپنے عروج پرہے جوکسی بھی وقت ایک بڑی تحریک کاآغازکرسکتی ہے۔سوالات میں طلبا تنظیموں کی موجودگی میں ایک نئے پلیٹ فارم کے بننے اوراغراض ومقاصدپرسوالات کیے گئے جس کے بعد اوپن بحث کاآغازکیاگیا۔جس میں حصہ لیتے ہوئے پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈی جی خان کے عہدے دارکامریڈشہریارذوق ،جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر کامریڈراشدشیخ،بے روزگارنوجوان تحریک لیہ کے آرگنائزرکامریڈذیشان حیدر ،PTUDCکے عہدے دار کامریڈعلی اکبر، ملتان میں طالبات کی راہنما کامریڈماہ بلوص نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے طلبا کے سوالوں کے ناصرف جواب دیئے بلکہ طلباء تحریک کوطبقاتی بنیادوں پرمنظم کرتے ہوئے ا سکو مزدورتحریک سے جوڑتے ہوئے ایک سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہداوراس کی انقلابی قیادت کی تعمیرپرزوردیا۔
بحث کاسم اپ کرتے ہوئے کامریڈ راشدخالدنے ایک APPYAکے پروگرام پرتمام شرکاء کواس پلیٹ فار م پر جدوجہدکرنے کی دعوت دی جس کا خیرمقدم کرتے ہوئے طلباء تنظیموں کے نمائندے اس بحث کو ماہانہ بنیادوں پرایک سٹڈی سرکل کی شکل میں جاری رکھنے کاہدف لیا۔میٹنگ میں APPYAکی طرف سے B N Tکے مرکزی آرگنائزرکامریڈراشدخالد،انقلابی کونسل زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے چیف آرگنائزرعمررشید،ملتان میں طالبات کی رہنماکامریڈماہ بلوص ،PSFڈی جی خان کے رہنماکامریڈشہریارذوق ،JKNSFکے مرکزی صدر کامریڈراشدشیخ نے نمائندگی کی۔جبکہ PSFضلع لیہ سے طارق رشید،محمدعارف،یوسف سیال،عمران عثمان،فضل عباس جگن،رائے تصدق حسین کھرل،یاسرگورمانی،ثقلین حیدر،جمشید،BNTلیہ سے ذیشان حیدر ،ذالنورین،کامریڈعلی،PTUDCسے علی اکبر،پرویزشمسی،اکرم جاویدکے علاوہ دیگر طلبا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔