| رپورٹ: کامریڈ عابد |
مورخہ 4 ستمبر بروز جمعہ پی ٹی یو ڈی سی اور پروگریسو یوتھ الائنس سکھرکی جانب سے ایک لیکچر بعنوان ’’موجودہ عہد میں سوشلزم کی ضرورت‘‘ واپڈا کالونی سکھر میں منعقد کیا گیا جس میں سکھر،روہڑی اورخیرپور میرس سے نوجوانوں اور محنت کشوں نے شرکت کی، عابد نے چیئر کے فرائض سر انجام دیئے۔
پروگرام کا آغاز رحمت اللہ نے انقلابی نظم گا کے کیا۔ آدم پال نے لیکچر دیتے ہوئے تفصیل سے سرمایہ داری نظام کے اندر پنپتے ہوئے تضادات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کے یہ انسانی محنت ہی ہے جو اس سماج کو چلانے اور آگے بڑھانے کا سبب ہوتی ہے نہ کہ سرمایہ۔ سرمایہ خود ،محنت کی پیداوار ہے۔ فیکٹری کے اندر سرمایہ دار مزدور کی اضافی محنت کا استحصال کرتا ہے جس کی دولت میں اضافہ اور مزدور کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آج
سرمایہ دارانہ نظام کو جس بحران کا سامنا ہے وہ قلت کا نہیں بلکہ اضافی پیدا وار اور اضافی پیداواری صلاحیت کا بحران ہے جو صرف سوشلسٹ معیشت کو لاگو کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سعید خاصخیلی نے اظہار خیال کیا، آخر میں سوالات کے جوابات دیتے ہوے آدم نے لیکچر کو سم اپ کیا۔ انقلابی نظمو ں سے محفل کا اختتام ہوا۔