| رپورٹ: سعید خاصخیلی |
پوری دنیا کی طرح سکھر میں بھی یکم مئی 2015ء کو محنت کشوں کا عالمی دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مختلف مزدور تنظیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالیں اور جلسے کئے۔
مرکزی ریلی حرا میڈیکل کمپلیکس سکھر سے نکالی گئی جس کا انعقاد پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریلی میں پاکستان موٹرورکس ایسوسی ایشن سکھر، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف سکھر، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ریلوے مزدور یونین،ایریگیشن یونین،CBA یونین پی ٹی سی ایل اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین نے شرکت کی۔ PTUDC کے کارکنان ریلی میں پلے کارڈزاور بینر کے ساتھ شریک ہوئے۔ ریلی تیر چوک اور بیراج روڈ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے شریک یونین کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ جلسہ گاہ پر PTUDC کا کتابوں اور پیپرز کا اسٹال لگایا گیا تھا اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف لیف لیٹ بھی تقسیم کیا گیا۔
ریلوے یونین کی جانب سے ریلی کا انعقاد ریلوے سلیپر فیکٹری سے پریس کلب سکھر تک کیا گیا جس میں PTUDC کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔