| رپورٹ: عیسیٰ چانڈیو |
یوم مزدور پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کے زیر اہتمام بلوچ پٹرول پمپ سے نجکاری، مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر گاڈھی، غلام علی بروہی، اعجاز بگھیو، عیسیٰ چانڈیو، بابر اور ماجد بگھیو نے شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کو سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا۔