| رپورٹ: کامریڈ شفیق |
مورخہ یکم مئی صبح نو بجے مزدور چوک سے پریس کلب جنڈ تک عالمی یوم مزدور کے حوالے سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی۔
شرکا نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر یوم مزدور کے حوالے سے نعرے اور مطالبات درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ظلم، ناانصافی، جہالت پر مبنی اس نظام کا خاتمہ کرنے کے لئے سوشلسٹ انقلاب برپا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اشتراکیت کے ذریعے ہی معاشرے میں مفت تعلیم، علاج اور روزگار کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے محنت کشوں کی تمام صفوں کو منظم کرنے اور انکی نظریاتی تربیت کی ضرورت ہے۔ سیمینار کے اختتام پر نجکاری کو مسترد اور کم از کم اجرت ایک تولہ سونے کے برابر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ اس موقع پر PTUDC کی طرف سے سٹال لگایا گیا تھا جس پر مزدور نامہ کے علاوہ طبقاتی جدوجہد کے شمارے رکھے گئے تھے جن کو محنت کشوں میں بہت پذیرائی ملی۔