| رپورٹ: PTUDC فیصل آباد |
فیصل آباد سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کی جانب سے کمپنی کے لائین لاسز بڑھنے پر ملازمین کو برطرف کرنے کے خلاف ملازمین کی تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ سوئی گیس ملازمین کی یونین کے مرکزی سینئرنائب صدر ندیم ورک گوشی کے مطابق ایم ڈی عارف حمید کی ملازم کش پالیسیوں کیخلاف سوئی سے پشاور تک کے ملازمین سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکلیں گے۔ اگر ملازمین کو بحال نہ کیا گیا اور تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے گیس بند کرنے کا آپشن استعمال کیا جائے گا۔پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپیئن (PTUDC) سے عمر رشید، رضوان اختر اور عمار نے یونین کے آفس جا کر یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر مشکل میں PTUDC کی بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔