نجکاری کے خلاف سیالکوٹ میں واپڈا دفاتر کی تالہ بندی

| رپورٹ: بابر پطرس |
پورے ملک میں واپڈا ہائیڈرویونین کی کال پر سیالکوٹ میں بھی محنت کش واپڈا دفاتر کی ہفتہ وار مکمل تالہ بندی اور دفاتر کے باہر دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے وفد سے بات کرتے ہوئے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے مزدور رہنما ؤں محمد سرو ر اورمحمد مرتضیٰ نے کہا کہ ہم واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہر سطح پر لڑائی جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں اس دوران اگر قیادت غداری کرتی ہے تو اسکے خلاف بھی سر پیکار ہونگے۔ اس بار حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر نجکاری کے عمل کو تیز کر رہی ہے لیکن ہم محنت کش اسکی بھر پور مخالفت کر تے ہیں۔ نجکاری کے ساتھ دوسرے مسائل جیسے کہ سروس سٹرکچر نہ ہونا، چھوٹے شہروں کے واپڈا مزدوروں کو ہاؤ س ریگولیشن الاؤنس کا نہ ملنا اور سن کوٹہ میں کمی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اپنے مطالبات پورے ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے طالب حسین نے کہا کہ یہ قومی ادارہ عوام کی ملکیت ہے، اس کو منافع کے لئے کسی سرمایہ دار کے ہاتھوں فروخت ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس، پی آئی اے اور ریلوے محنت کشوں کے ساتھ مل کر ہم نجکاری کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

wapda workers on dharna against privatizationاس موقع پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC)کی جانب سے شائع کیے جانے والے ’’مزدورنامہ‘‘ میں محنت کشو ں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور اس کی اشاعت جاری رکھنے کے لئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔