راولپنڈی: ریلوے لوکوشیڈ میں مزدور فورم

| رپورٹ: راجہ عمران |
مورخہ 7 اپریل بروز منگل ریلوے لوکو شیڈ میں مزدور فورم کا انعقاد کیا گیا۔ ریلوے لوکوشیڈ کے راجہ اعظم، حسیب خان اور دیگر محنت کشوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے ہماری کمر توڑ دی ہے، ہمیں ملنے والی تنخواہیں بہت ہی کم ہیں جن میں گزارا کرنا ناممکن ہے، رہائشی کالونی میں مرمت ہوتی ہے نہ صفائی کا انتظام ہے، پانی بجلی گیس جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم، روزگار، علاج، اشیائے خورد و نوش ہماری دست رست سے باہر ہو چکی ہیں۔ ریٹائر ہونے پر ملنے والی رقم  6 سے 7 لاکھ ہے۔ اتنی قلیل رقم سے بچوں کی تعلیم، بوڑھے ماں باپ کا علاج، جواں سال بیٹیوں کی شادی ناممکن ہے۔ محنت کشوں نے کہا کہ اگر ریلوے کو افسر شاہی اور حکمرانوں کی کرپشن سے پاک کرتے ہوئے مزدوروں کے جمہوری کنٹرول میں دے دیا جائے تو ادارہ تیزی سے ترقی کر سکتا ہے اور یہ مسائل ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکتے ہیں۔