کراچی: صدیق سنز سے مزدور رہنماؤں کی جبری برطرفیاں

| رپورٹ: ماجد میمن |
صدیق سنز ٹن پلیٹ لیبر یونین ایک طویل عرصے سے مزدوروں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں سرگرمِ عمل ہے۔ چارٹر آ ف ڈیمانڈ، انتظامیہ اور CBA یونین کے مابین ساز باز اور مزدور حقوق پر سودے بازی کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم کی پاداش میں انتظامیہ نے صدیق سنز ٹن پلیٹ لیبر یونین کے صدر محمد ابراہیم، جنرل سیکرٹری اللہ بخش اور دیگر یونین عہدیداران کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ گزشتہ دنوں جبری برطرفیوں کے نوٹس مزدور رہنماؤں کے گھروں پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) مذکورہ ادارے کی انتظامیہ کے اس مزدور دشمن رویے کی پر زور مذمت کرتی ہے اور ان مزدور رہنماؤں کی بحالی کی جدوجہد میں ان کی ہر ممکن معاونت اور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔