| رپورٹ: PTUDC مظفرآباد |
آزاد کشمیر میں گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنظیم غیر جریدہ آزاد کشمیر، اپیکا آزاد کشمیر، جوڈیشل ایمپلائرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر، فنی ملازمین غیر جریدہ برقیات، پی ڈبیلیو ڈی اور ورکرز یونین کی مشترکہ کال پر 17 دن سے چلنے والی ہڑتال نے آخر کارحکومت آزاد کشمیر اور بیوروکریسی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکر دیا اور گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کے لیے ٹائم سکیل اور گریڈ 14 (اسسٹنٹ) گریڈ 16 (نگران) کی اپ گریڈایشن کا نوٹیفکیشن جاری کروایا اور باقی کیڈرز گریڈ 5 تا 15 کی اپ گریڈایشن اور ٹائم سکیل کے علاوہ H.B.A کی بحالی، G.P.F پر منافع، ہارڈ ایریا الاؤنس، عارضی ملازمین کی مستقل تعیناتی اوردیگر مطالبات کا نوٹیفیکیشن اس سال 30 مئی تک جاری کر نے کی یقین دہانی لی ہے۔ ہڑتال کے 17ویں روزمرکزی صد راپیکا آزاد کشمیرسید صدیق شاہ نے ہڑتالی کیمپ مظفرآباد ڈسٹرک کمپیلکس میں ملازمین کے جم غفیرکے سامنے نوٹیفیکیشن پڑھ کے سنایا اور 30 مئی تک ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا اور کہااگر ملازمین کے دیگر مطالبات کا نوٹیفیکیشن مقررہ وقت کے اندر جاری نہ ہوا تو یکم جون 2015ء کو دوبارہ تما م تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم سے ہڑتا ل شروع کی جائی گئی ۔
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے ممبران بھی دوران ہڑتال ملازمین کے ہڑتالی کیمپ مین شرکت کر تے رہے جہا ں پرانہوں نے مزدور نامہ فروخت کیا اور ملازمین سے خطاب بھی کیا ۔