لاہور: واپڈا ہائڈرو یونین کا اجلاس اور مزدور رہنما بشیر بختیار کی برسی

| رپورٹ: ولید خان |
wapda hydro union meeting (2) مورخہ 25 مارچ 2015ء کو لاہوربختیار لیبر ہال نسبت روڈمیں آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا مرکزی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس اس حوالے سے بہت اہمیت کا حامل تھا کہ اس دن واپڈا کے مشہور مزدور رہنما بشیر بختیا کی برسی بھی تھی اور مرکزی اجلاس کا مقصد واپڈا کے دیگرمطالبات کے ساتھ نجکاری کے خلاف جاری جدوجہد کا اگلا لائحہ عمل پاکستان کے طول و عرض سے آئے مزدوروں اور قیادت کی موجودگی میں طے کرنا تھا۔
wapda hydro union meeting (1)مزدور رہنماؤں نے بشیر بختیار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ واپڈا ہائڈرو ورکرز یونین اپنی ماضی کی روایات کو زندہ کرے اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے نجکاری کے خلاف جد و جہد تیز کرے۔ اس ضمن میں مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے اعلان کیا کہ اگلے مہینہ اپریل کی 8 تاریخ سے ملک بھر میں واپڈا ملازمین کام چھوڑ تحریک شروع کر رہے ہیں۔ ہفتہ وار ہر بدھ کو اس پر عمل کیا جائے گا۔ اگر حکمرانوں نے اپنی مزدور دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پھر واپڈا کے بہادر مزدور حکمرانوں کی بجلی کی بندش کی طرف جانے کا حق رکھتے ہیں۔