| رپورٹ: واجد اصغر |
JKNSF راولپنڈی برانچ کا کنونشن مورخہ 21 فروری کو رالشمس ہال صدر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا عنوان ’’نوجوان اورکشمیر کا مستقبل‘‘ تھا جس کی صدارت این ایس ایف کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین سٹڈی سرکل بورڈ زاہد عارف نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی صدر JKNSF بشارت علی تھے۔ کنونشن سے بشارت علی، زاہد عارف کے علاوہ مرکزی چیف آرگنائزر تنویر انور، PTUDC کے مرکزی رہنما چنگیز ملک، مرکزی ترجمان یاسر حنیف، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کاشف رشید، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خواجہ جمیل، مرکزی ایڈیٹر ’’عزم‘‘ دانیال عارف، نو منتخب راولپنڈی برانچ کے صدر واجد اصغر، ضلع مظفرآباد کے صدر مروت راٹھور، JKNSF پونچھ کے صدر التمش تصدق، پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے آصف رشید، بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کے اویس قرنی، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اسحاق میر، ترقی پسند رہنما طارق عزیز، احسان اللہ، PSF گورڈن کالج کے سابق صدر صہیب حنیف، گلگت بلتستان سے احمر، JKNSF کے مرکزی رہنما زبیر لطیف، عثمان رشید، عدنان ساگراور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں طبقاتی اور قومی محرومی پنپ رہی ہے اور ان تمام مسائل کا حل سرمایہ داری کے پاس نہیں ہے۔ کشمیرکے عوام عرصہ دراز سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رہنے پر مجبور ہیں لیکن یہی مسئلہ برصغیر سمیت دنیا بھر میں موجود ہے۔ مہنگائی بے روزگاری، لوڈشیڈنگ نے زندگی کو اذیت بنا دیا ہے۔ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ دنیا میں وسائل کی کمی ہے بلکہ ان وسائل کی تقسیم انتہائی غیر ہموار ہے اور یہ بنیادی تضاد حل کئے بغیر کرہ ارض سے لالچ، حسد، جرائم اور غربت کا خاتمہ نا ممکن ہے۔ محنت کش عوام سسک رہے ہیں اور یہاں کے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ زندگی کی ان تمام مصائب اور تکالیف کا حل صرف اور صرف سوشلسٹ انقلاب سے ہی ممکن ہے اور اسی راستے پر چل کے ہم کشمیر کو پسماندگی، رجعت اور سامراجی غلامی سے آزاد کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں JKNSF راولپنڈی کی نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا گیاجس میں واجد اصغرصدر، رضوان نور سینئر نائب صدر، شفقت رحیم داد نائب صدر، راجہ عمر ریاض جنرل سیکرٹری، افہام اسلم آرگنائزر، وقار خان سیکرٹری مالیات، عثمان رشیدچیئرمین کلچرل بورڈ، عدنان ساگر ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورارسلان انچارج عزم مقرر ہوئے۔ نو منتخب کابینہ سے JKNSF کے مرکزی آرگنائزر تنویر انور نے حلف لیا۔