بے روزگار نوجوان تحریک لاہور کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ

[رپورٹ: ولید خان]
بے روزگار نوجوان تحریک (BNT) لاہور کے زیر اہتمام چوبرجی کوارٹرز دو گراونڈی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاجس کا آغاز 21 دسمبر 2014ء کو ہوا اور فائنل 11 جنوری 2015ء کو کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 25 ٹیموں کے ساتھ ساتھ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ BNT لاہور کے مقصود حمدانی، عامر سعدی اور عمر شاہد جبکہ مقامی انتظامیہ کے حافظ لاریب، کاشف خان، شرجیل، ملک حارث، ابوبکر، ملک عرفان، اویس، وہاب، عاطف، افضال، عمران شیخ، ذیشان بھٹی، عمیر، سلمان اور عقیل پوپی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔
فائنل Crazy Cricket 11 نے جیتا جبکہ دوسرے نمبر پر Popi 11 رہی۔ Men of The Tournament جواد شاہ اور عبیر قرار پائے۔ پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے فرحان، وقار،عاطف اورPTUDC کے مرکزی آرگنائزر راشد خالد بھی تقسیم انعاما ت کی تقریب میں موجود تھے۔ فرحان اور راشد نے شرکا اور شائقین کے جوش و جذبے کو سراہا اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سماج میں بیروزگاری، تلخ حالات اور بیگانگی جہاں نوجوانوں کو جرائم اور منشیات کی راہ پر چلنے پر مجبور کر رہی ہے وہاں اس طرح کی صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا فقدان بھی نوجوانوں کی مایوسی اور پراگندگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں اور کھیل جہاں نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما کے لئے بہت ضروری ہیں وہیں پر یہ نوجوانوں کے آپس میں میل جول اور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔ کھیل کی بنیادی سہولیات اور میدان نوجوانوں کا حق ہیں اور ان کی فراہمی ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔BNT لاہور نوجوانوں میں سماجی اور سیاسی شعور بیدار کرنے کے لئے ایسے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کر تی رہے گی۔