[رپورٹ: کامریڈ ضیاء]
5 ستمبر 2014ء کو دادو میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے تعاون سے انقلابی ہاری جدوجہد کے زیر اہتمام شہید شاہ عنایت کانفرنس منعقد کی کی گئی۔ شاہ عنایت کا نعرہ تھا کہ ’’جو کھیڑے سو کھائے‘‘ یعنی جو بوئے وہی کھائے۔ کانفرنس میں خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، شہدادکوٹ اور سہون شریف سے ہاریوں کے رہنماؤں اور نمائندگان نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ اعجاز بگھیو نے سرانجام دیئے، صدارت کے فرائض رہنما انقلابی ہاری جدوجہد دادو کامریڈ زاہد زؤنر نے سرانجام دئیے جب کہ اعزازی مہمانان میں ہاری رہنما کامریڈ غلام اللہ سیلرو، کامریڈ موریل پنہور صدر PTUDC دادو، انور پنہور صدر PTUDC سندھ اورہاری رہنما شرجیل شر شامل تھے۔ مہمان خاص کے طور پر PTUDC کے مرکزی چیئرمین ریاض حسین لوند کو مدعو کیا گیا تھا۔ اعزازی مہمانان، مہمان خاص، صدارتی خطابت کے علاوہ سکندر سیلرو، کامریڈ ضمیر کوریجو، کامریڈ امین لغاری اور کامریڈ عیسیٰ چانڈیو نے خطاب کیا۔ مقررین نے ہاریوں کے سلگتے ہوئے مسائل پر تفصیل سے بات رکھی جسے ہاریوں نے خوب سراہا اور اپنے مسائل کے حل کے لیے منظم ہونے عزم کیا۔ کانفرنس کے اختتام سے پیشتر درج ذیل قراردادیں پیش کی گئیں جو متفقہ رائے سے منظور ہوئیں۔
* زرعی پانی کی قلت کو فی الفور ختم کرکے نہروں کو پکا کیا جائے تاکہ زرعی شعبے کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
* زراعت کے مقاصد کے لیے بجلی پچاس فیصد سستی دی جائی اور ٹیوب ویلز کے ڈیزل پر پچاس فیصد سبسڈی دی جائے۔
* بیج، کھاد اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جائے۔
* غیر معیاری بیج اور ادویات پر پابندی عائد کر کے ہاریوں کو نقصان سے بچایا جائے۔