[رپورٹ: روزا]
کراچی میں 14 اگست کے دن بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) اور پا کستان ٹریڈ یو نین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظا ہرے میں پا کستان اسٹیل، کے پی ٹی، پوسٹ آفس،جیریز داناتا، اسٹیٹ لائف اور دیگر اداروں کے محنت کشوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ مر کزی بینر پر ’’جب تک جنتا بھو کی ہے ،یہ آزادی جھو ٹی ہے‘‘ کا نعرہ درج تھا۔ مظاہرین سے PTUDC کے مرکزی صدر ریا ض حسین ایڈ ووکیٹ کے علاوہ مزدور رہنما محمد احمد وارثی، حسین میاں، نذیر عا لم، ماجد نیمن، پال جان، پیٹر، بو تھم اور عطا اللہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جس آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے وہ حکمرانوں کی آزادی ہے، اس ملک اور خطے کے عوام کل بھی بھوک، غربت اور محرومی کے غلام تھے اور آج بھی ہیں، جب تک سرمایہ دارانہ نظام اور سامراج کی زنجیریں ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے نہیں توڑی جاتیں انسانیت آزاد نہیں ہو سکتی۔ پرجوش نعروں اور بینرز پر درج مطالبات کو عوام نے سراہا اور بہت سے نوجوان متوجہ ہوکر مظاہرے میں شریک ہوگئے۔