[ر پورٹ: زبیر رحمن]
جیریز داناتا ورکرز یونین کا ایک غیر معمولی اجلاس یو نین کے نائب چیئرمین یونس خان کی زیر صدارت کراچی ائیر پورٹ، چھوٹا گیٹ پر منعقد ہوا۔ نظامت کا کام آ فس سیکریٹری حارث مجید نے انجام دیا جبکہ ایجنڈے کی وضاحت یو نین کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب نے کی۔ اجلاس میں یونین نے اپنے مطالبات پر مشتمل لیٹر حکام بالا کو ارسال کیا۔ سات شہدا کے لواحقین کوحکومت کی جا نب سے اب تک کچھ نہ دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا اور آئندہ ایسے درد ناک واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مزدوروں سے رابطے بڑھانے، چندے جمع کرنے اور نشریات کے کاموں میں تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ملک اور دنیا بھر کے مزدوروں سے اپیل کی گئی کہ وہ برطرف مزدوروں کی بحالی کی مہم کو تیز تر کریں اور جیریز داناتا کی انتظامیہ پر برطرف مزدوروں کی بحالی کے لئے دباؤ ڈالیں۔ اجلاس میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زبیر رحمن نے کہا کہ ہم محنت کشوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد تیز تر کرنی ہو گی۔ انہوں نے مثال پیش کی کہ صادق آباد میں فا طمہ فرٹیلائزر کے نکالے ہوئے مزدور رہنماؤں اور کارکنوں کو محنت کشوں کی جدوجہد کے نتیجے میں انتظامیہ بحال کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔
جیر یز داناتا سے نکالے گئے ملازمین
عا دل صدیقی (چیئر مین)، یو نس خان (وائس چیئرمین)، افتخار خان (صدر)، عبدالرئیس خان (سیکریٹری اطلاعات)، پیر جناب شاہ (سیکریٹری ما لیات)
جبری ٹرا نسفر کیا جانے وا لا اسٹاف
عبدالوہاب خان (جنرل سیکریٹری)، روئیت خان (نا ئب صدر)، یو نین کے سر گرم کارکنان جناب کا شف اور سلیم۔
درج ذیل ای میل اور فون کے ذریعہ انتظامیہ سے رابطہ کر کے مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں
حارث ر ضا، وا ئس پریزڈنٹ جیری داناتا پرا ئیوٹ لمیٹڈ:
فون: 02199071551، فیکس: 02134582262، harisraza@jerrysdnata.com
آپریشن منیجر شبیر:
فون: 02199071559 اور 02199071503، فیکس: 02134573175، موبائل: 0300825659