جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کا 19واں مرکزی کنونشن 24 اور 25 ستمبر کو مظفر آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ کنونشن میں کشمیر بھر سے ہزاروں انقلابی نوجوانوں کے علاوہ ملک کے طول و عرض سے ترقی پسند طلبہ تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کشمیر کے مختلف شہروں میں کیمپ لگائے جارہے ہیں اور جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ JKNSF کے سابقہ جنرل سیکرٹری فہیم اکرم کو بھی 1991ء میں 26 ستمبر کے دن ہی رجعتی قوتوں نے شہید کیا تھا۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر ہم کنونشن کا ایجنڈا، لیف لیٹ، سٹیکرز، دعوتی کارڈ اور اس سلسلے میں کی جانے والی وال چاکنگ کی تصاویر شائع کرہے ہیں۔
ایجنڈا
لائن آف کنٹرول پر احتجاجی ریلی، 24ستمبر شام 4بجے
تربیتی نشست، 24ستمبر رات 8بجے (موضوع: نوجوان اور انقلاب)
JKNSFکی نئی مرکزی کمیٹی کا اعلان، 24ستمبر رات 11بجے
مظفر آباد شہر میں ریلی، 25ستمبر صبح 10بجے
جلسہ عام، 25ستمبر دن 11:30بجے (موضوع: موجودہ حالات میں کشمیر کا قومی سوال)
(تصاویر کو بڑے سائز میں دیکھنے کے لئے ان پر کلک کریں)