جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا 11فروری مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر آزادکشمیرسمیت لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں مہنگائی، بیروزگاری، غربت، لوڈشیڈنگ اور سرمایہ دارانہ غلامی کیخلاف ریلیاں اور جلسے جلوس کرنے کا اعلان۔ جے کے این ایس ایف کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کامریڈ راشد شیخ نے کہا ہے کہ ہم 11فروری کو پورے آزادکشمیر اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی زوال نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پوری دنیا میں ابھرنے والی تحریکوں نے حکمران طبقات کو سکتے میں ڈالا ہوا ہے جس وجہ سے پاکستان کے کرپٹ اور سامراجی دلالی پر مامور حکمران طبقات خطے کے محنت کشوں کو مختلف نان ایشوز میں الجھانے کیلئے آپسی لڑائیوں کو میڈیا کے ذریعے اچھالا جا رہا ہے تا کہ اصل ایشوز کو پس پشت ڈالا جا سکے مگر ایسا کرنا اب ان کے بس میں نہیں رہا، غربت انتہاؤں کو چھو رہی ہے، بیروزگاری کا عفریت ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، بجلی، گیس، پٹرول ناپید کرتے ہوئے قیمتوں میں روز افزوں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف دہشت گردی کے نام پر جاری نام نہاد جنگ کے نام پر معصوم انسانوں کو قتل عام تاحال جاری و ساری ہے، پاکستان کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں محنت کش منظم ہو رہے ہیں۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کشمیر کے نوجوانوں اور محنت کشوں کو انقلابی نظریات پر منظم کرتے ہوئے حکمرانوں کے اس استحصالی نظام کو چیلنج کرتی رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب ہم اس غلامی اور ذلت سے انسانیت کو نجات دلاتے ہوئے یہاں سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ایک غیر طبقاتی سماج کے قیام کی بنیاد ڈالیں گے۔ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کارکنوں اور مرکزی عہدیداران کی کثیر تعدا دنے شرکت کی، اس موقع پر گیارہ فروری کے پروگرامات کے حوالہ سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور تنظیمی حوالہ سے مختلف فیصلہ جات بھی کئے گئے۔ اجلاس سے مرکزی صدر راشد شیخ کے علاوہ، مرکزی سیکرٹری جنرل خلیل بابر، چیف آرگنائزر کامریڈ رضوان، میڈیا ایڈوائزر شہزاد ایوب، انچارج عزم اخلاق رحیم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسین راجہ ، بشارت علی، ممبران سی سی، انیق ارشاد، ابرار لطیف، کاشف عباس، کاشف رشید ، زبیر لطیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
آرکائیوز
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
« مئی | ||||||
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |